English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی اے دور کی شرح ترقی کم دکھانے پر راہل گاندھی نے کی مودی سرکار کی تنقید

share with us

نئی دہلی:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ا س بات کے لئے سخت الفاظ میں تنقید کی ہے کہ اس نے منموہن سنگھ حکومت کے دور کی شرح ترقی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے اس تعلق سے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک کارٹون بھی ٹویٹ کیا ہے ۔ انہوں نے اس کارٹون کے ذریعہ ی بتانے کی کوشش کی ہے کہ کیسے مودی حکومت قد آور منموہن سنگھ کا قد چھوٹا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس دلچسپ کارٹون میں پہلے تو وزیر اعظم مودی کو ایک اونچے پلیٹ فارم پر کھڑا دکھایا گیا ہے تاکہ کسی طرح ان کا قد منموہن سنگھ کے برابر ہو جائے لیکن پھر بھی وہ ان کے برابر نہیں ہو رہے تو دوسری جانب سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی ایک مشین پر کھڑے ہو کر منموہن سنگھ کو نیچے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ چھوٹے ہو جائیں اور کسی طرح مودی کے برابر ہو جائیں ۔ کارٹون کے ذریعہ دو وزراء اعظم کے قد د توکھائے گئے ہیں ساتھ میں اس حکومت کی اس کوشش پربھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ وہ مودی کا قد بڑھانے کی بجائے سابق حکومت کا قد چھوٹا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

دو دن قبل مرکزی حکومت نے گزشتہ دس سال کے اعداد و شمار جاری کئے تھے ۔ نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار نے پریس کانفرندس میں بتایا تھا کہ حکومت نے جی ڈی پی کے اعداد و شمار کی سال 2004-05کے بجائے سال 2011-12کی بنیاد پر تصحیح کی ہے ۔ اس تصحیح کے بعد منموہن سنگھ حکومت کے دور کی شرح ترقی ایک سے دو فیصد تک کم ہو جاتی ہے ۔

یو پی اے کے دور اقتدار کی شرح ترقی کم کئے جانے پر کانگریس نے مودی حکومت اور نیتی آیوگ پر حملہ بولا تھا۔ کانگریس نے کہا تھا ’’مودی حکومت اور اس کی کٹھپتلی نیتی آیوگ کو لگتا ہے کہ دو اور دو آٹھ ہوتے ہیں ۔ یہی ان کا دکھاوا پن ، چالبازی اور غلط بیانی کو پھیلانے کا کاروبار ہے جسے بیک ڈاٹا کے طور پر بیچا جا رہا ہے ‘‘۔سابق وزیر خزانہ پی چدامبرم نے مرکزی حکومت کے اس قدم کو بھدا مذاق قرار دیا ہے ۔

 

 

(ق آ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا