English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ میں حماس کیخلاف مذمتی قرار داد لانے کی امریکی کوشش

share with us


امریکا کی مجوزہ قرارداد کے مسودے میں حماس و دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں پر زور دیا جا ئیگا 
وہ اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کریں، قرارداد پر آئندہ ہفتے رائے شماری کا بھی امکان ہے،رپورٹ


واشنگٹن :29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک مذمتی قرارداد لانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اس قرارداد میں حماس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں راکٹ فائر کرنے کی مذمت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی مجوزہ قرارداد کے مسودے میں حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں پر زور دیا جائے گا کہ وہ "اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی" کا سلسلہ بند کریں۔اس قرارداد پر آئندہ ہفتے رائے شماری کا امکان ہے۔ ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرارداد میں غزہ میں حماس کے مزاحمتی اور عسکری ڈھانچے کو خلاف قانون قرار دینے اور تمام فریقین پر انسانی حقوق اور بین الاقوانین کی پاسداری پر زور دیا جائے گا۔ اسرائیلی سفارت کاروں اور امریکیوں نے اس قرارداد کو کامیاب بنانے کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔ا قوام متحدہ میں امریکی ایلچی نکی ہیلی اور اسرائیلی مندوب ڈانی ڈانون نے ملاقات کی تھی اورحماس کے خلاف مجوزہ امریکی قرارداد پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نکی ہیلی کا اقوام متحدہ سے رخصتی سے قبل اسرائیل کے لیے آخری تحفہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا