English   /   Kannada   /   Nawayathi

افریقی یونیورسٹی نے تعلیمی کانفرنس میں اسرائیلی شرکت روک دی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) افریقا کی "اسٹیلی نبوش" یونیورسٹی کی جانب سے ایک تعلیمی کانفرنس میں اسرائیلی وفد کی شرکت روک دی۔ تفصیلات کے مطابق افریقی یونیورسٹی میں اسرائیلی وفد کی شرکت کے روکے جانے کے پیچھے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے حوالے سے جاری عالمی تحریک "BDS" کا کلیدی کردار ہے۔افریقا کی مذکورہ یونیورسٹی کے زیراہتمام "تاریخی اور قومی سانحات" کے موضوع پر ایک تعلیمی اور تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صہیونی ریاست کے وفد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ کانفرنس آئندہ ہفتے منعقد ہوگی جس میں مختلف ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ صہیونی وفد کیروکے جانے کے پیچھے BDS تحریک کا ہاتھ ہے۔ اسرائیلی وفد کو اس تحریک کے مطالبے پر روکا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری "BDS" تحریک نے صہیونی ریاست کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا