English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان :کانگریس نے انتخابی منشورجاری کیا‎

share with us

راجستھان:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں جمعرات کو صبح 10 بجے کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابی منشور جاری کیا گیا۔انتخابی منشور میں ایسے وعدےکیے گئے ہیں جو عوام، کسان اور نوجوان کے حق میں بہتر ہونے کے دعوے کیے گئے ہیں۔

 یہ انتخابی منشور کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ، سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، انتخابی منشور کمیٹی کے چیئرمین ہریش چودھری سمیت دیگر رہنماؤں نے جاری کیا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری انتخابی منشور میں ایک خاص وعدہ یہ ہے کہ کانگریس حکومت آتے ہی دس دنوں میں کسانوں کا پورا قرض معاف کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ کانگریس نے اقلیتی محکمے کے لیے دس وعدے بھی اپنے انتخابی منشور میں شامل کیے ہیں۔ کانگریس نے انتخابی منشور میں خواتین کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے  ایک وعدہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ کانگریس کی حکومت آتے ہی ریاست راجستھان میں صحافی ایکٹ بھی نافذ کیا جائے گا۔ گذشتہ منگل کو بی جی پی کی جانب سے بھی انتخابی منشور جاری کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا