English   /   Kannada   /   Nawayathi

عظیم پریم جی کی خدمات کا اعتراف، فرانس کے سب سے اعلیٰ اعزازسے سرفراز

share with us

نئی دہلی:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)وپروکے چیئرمین عظیم پریم جی کو فرانس کا سب سے اعلیٰ اعزاز "نائٹ آف دی لیجین آف آنر"سے سرفراز کیا گیا ہے۔ وپرو لمیٹیڈ نے بدھ کو کہا ہے کہ پریم جو یہ اعزازہندوستان میں فرانس کے سفیرالیکجنڈرجگلرنے پیش کیا۔

جگلرنے کہا کہ پریم جی کو یہ اعزاز ہندوستان میں انفارمیشن ٹکنالوجی انڈسٹری کوتوسیع کرنے میں اہم تعاون اورفرانس میں ان کی اقتصادی پہنچ کے لئے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عظیم پریم جی فاونڈیشن اورعظیم پریم جی یونیورسٹی کے ذریعہ سے معاشرے میں تعاون دینے کے لئے بھی ان کو سراہا گیا۔

اعزاز حاصل کرتے ہوئے پریم جی نے کہا کہ وہ اس اعزازسے سرفراز کئے جانے پرانتہائی فخرمحسوس کررہے ہیں۔ نائٹ آف دی لیجین آف آنر کا قیام 1802 میں نیپولین بونا پارٹ نے کی تھی۔ یہ فرانس کا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے، جو فرانس کے لئے غیرمعمولی کام کرنے والوں کو بغیران کی شہریت کو دھیان میں رکھ کرفراہم کیا جاتا ہے۔

ہندوستان میں سائنسداں سی این آرراو، تمل فلم ادا کارشیواجی گنیشن، ادا کارکمل ہاسن، بنگالی فلم ادا کارسومترچٹرجی اورہندی فلم ادا کار شاہ رخ خان کو بھی اس اعزاز سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا