English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہنومان کو دلت بتا کر برے پھنسے یوگی ادتیاناتھ ،کانگریس کا طنز ، انسانوں کے بعد بھگوان کو بھی ذات کے نام پر بانٹ رہی ہے بی جے پی

share with us

راجستھان :29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یو پی کے وزیر اعلی سے اتر پردیش کا نظم و نسق بھلے ہی نہ سنبھل رہا ہو لیکن دوسری ریاستوں میں ضرور وہ اسٹار کمپینر بن کر عوام کو بی جے پی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تشہیری مہم کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ اکثر ہندوتوا کی بات کرتے ہوئے کچھ ایسا بھی کہہ جاتے ہیں جس سے کئی طبقات کے جذابت مجروح ہو جاتے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ یوں تو اقلیتی طبقہ بالخصوص مسلمانوں کے خلاف زہرفشانی کے لئے جانے جاتے ہیں لیکن اس دفعہ انہوں نے رامائن کے ایک کردار اور ہندوؤں کے دیوتا ہنومان کے حوالہ سے ایسا بیان دے دیا ہے جس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہنومان کو دلت، آدیواسی اور محروم بتایا جس سے برہمن بری طرح خفا ہو گئے ہیں۔ راجستھان برہمن مہاسبھا نے یوگی کو قانونی نوٹس بھیج کر تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے اس بیان پر معافی نہیں مانگی تو وہ ان کے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

سرو برہمن سماج کے قومی صدر پنڈت سریش مشرا نے کہا کہ بجرنگ بلی (ہنومان) کی پوجا تمام ہندو کرتے ہیں اور سب کا ان میں عقیدہ ہے۔ ایسے میں انہیں دلت بتا کر ذات پات کی سیاست کرنا شرمناک ہے، اس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سریش شرما نے کہا کہ اگر یوگی 3 دنوں کے اندر معافی نہیں مانگتے تو وہ قانونی قدم اٹھائیں گے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر کانگریس رہنماؤں نے بھی سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا کہ بی جے پی ابھی تک انسانوں کو ہی بانٹنے کا کام کر رہی تھی لیکن اب یہ بھگوانوں کو بھی ذات میں بانٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ذہنی طور پر بی جے پی کتنا گر چکی ہے۔

غورطلب ہے کہ الور ضلع کے مالاکھیڑا میں ایک طبقہ سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے ہنومان کو دلت، بن واسی، گرواسی اور محروم قرار دیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا