English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت سے پریشان کسان پہونچ رہے ہیں دہلی ،زیر التوا مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ

share with us

نئی دہلی:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے بے حال اور مودی حکومت سے پریشان کسان 29 نومبر کو دہلی میں جمع ہوئے ہیں۔ یہ کسان مودی حکومت کے خلاف دو دنوں تک دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور قرض معافی و فصل کی بہتر ایم ایس پی دینے کا مطالبہ کریں گے۔ دہلی پولس نے کسانوں کے اس دو روزہ احتجاجی مارچ کو دیکھتے ہوئے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنتر منتر پر ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کا جمع ہونا ممنوع ہے۔ ایسی حالت میں اگر کسانوں کی تعداد زیادہ ہوئی تو انھیں رام لیلا میدان میں دھرنا و مظاہرہ کرنا ہوگا۔

29 اور 30 نومبر کو ہونے والے اس احتجاجی مظاہرہ میں چونکہ کثیر تعداد میں کسان شریک ہو رہے ہیں اس لیے دھیرے دھیرے سبھی کسان رام لیلا میدان کی طرف ہی بڑھ رہے ہیں۔ ’اکھل بھارتیہ کسان سنگھرش سمیتی‘ کے بینر تلے یہ سبھی کسان جمع ہوئے ہیں اور مکمل قرض معافی، فصلوں کی لاگت کا ڈیڑھ گنا معاوضہ اور ایم ایس سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو پوری طرح سے نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا