English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ سلامتی کونسل میں انسانی حقوق کی صورتحال کو زیر بحث لا کرامن کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے،شمالی کوریا

share with us

پیانگ یانگ:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال کو زیر بحث لا کر امریکا امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریائی سفیر نے اس تناظر میں ایک خط تحریر کیا ہے۔ اس خط میں کہا گیا کہ امریکا اور اس کے حواری ملک نامناسب طریقوں کو اپنانے کی کوشش میں ہیں۔ شمالی کوریا کی انسانی حقوق کی صورت حال پر سلامتی کونسل دسمبر کی دس تاریخ کو بحث کرے گی۔ سفیر کا خط سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین کو ارسال کیا گیا ہے۔ اس خط میں شمالی کوریائی سفیر نے امریکا کے اتحادی ممالک کے نام تحریر نہیں کیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا