English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام مندر تعمیر نہیں ہوا تو 2019 فتح کرنا مشکل: سوامی چکرپانی

share with us

:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اکھل بھارتیہ مہاسبھا کے سربراہ سوامی چکرپانی نے رام مندر تعمیر سے متعلق یوگی و مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر انھوں نے جلد رام مندر کی تعمیر شروع نہیں کی تو ان کے لیے 2019 انتخابات میں فتح حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ چکرپانی نے یہ بیان اتر پردیش کے وارانسی میں 25 نومبر سے 27 نومبر تک منعقد ’دھرم سنسد‘ کے اختتام کے موقع پر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دھرم سنسد کے آخری دن سوامی چکرپانی نے یوگی و مودی حکومت پر ایودھیا میں مندر تعمیر سے متعلق عوام کو بے وقوف بنائے جانے کی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو رام مندر کی تعمیر کرنی ہی ہوگی ورنہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائے گی۔ 27 نومبر کی شام چکرپانی وارانسی کے شیتلا گھاٹ واقع گنگوتری سیوا سمیتی کے ذریعہ ہونے والے ’دینک گنگا آرتی‘ میں شامل ہوئے تھے جہاں انھوں نے ماں گنگا کی پوجا کی اور اس موقع پر رام مندر کے تعلق سے اپنا نظریہ بیان کیا۔

مرکز کی مودی حکومت اور اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چکرپانی نے کہا کہ ’’پی ایم اور سی ایم اپنی حکومت چلانے میں فیل ہیں۔ حکومت کو رام مندر تعمیر کے لیے آرڈیننس لانا چاہیے۔‘‘ وارانسی میں کچھ مندروں کے توڑے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’جو مندر او رمورتیاں توڑی جا رہی ہیں وہ غلط ہے۔ ترقیات کے نام پر مذہب کو چوٹ پہنچائی جا رہی ہے۔ حکومت ترقی پر دھیان دے، بربادی نہ پھیلائے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا