English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش: 100 پولنگ مراکز پر ای وی ایم خراب,کانگریس پہونچی الیکشن کمیشن

share with us

مدھیہ پردیش کے 100 پولنگ مراکز پر ای وی ایم خراب ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ہے ،کانگریس نے اس معاملہ کو لے کر الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے وہیں الیکشن کمیشن  نے آدھے گھنٹے کے اندر تمام خراب ای وی ایمز کو تبدیل کرنے کا دعوی کیا ہے

 

 کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس پر فوری فیصلہ لیتے ہوئے مشینوں کو بدلے۔مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر سے بڑی تعداد میں ای وی ایم مشین خراب اور بند ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں جس سے ووٹنگ متاثر ہو رہی ہے۔ ووٹروں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہے۔ اتنی بڑی خرابی کس طرح ہوئی ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر سے بڑی تعداد میں ای وی ایم مشین خراب اور بند ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں جس سے ووٹنگ متاثر ہو رہی ہے۔ ووٹروں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہے۔ اتنی بڑی خرابی کس طرح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلا تاخیر اس پر فیصلہ لیتے ہوئے فوری طور پربند مشینیں بدلے۔

 
مدھیہ پردیش الیکشن کمیشن کے سربراہ وی ایل کانتا راؤ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 100 پولنگ مراکز پر ای وی ایم کے خراب ہونے کی شکایت آئی۔ اور آدھے گھنٹے کے اندر ان تمام ای وی ایمز کو تبدیل کرکے وہاں دوسرے ای وی ایمز لگا دیے گئے۔

واضح رہے کہ بھوپال کے مہانہ بوتھ نمبر55 میں ای وی ایم نے کام کرنا بند کردیا۔ وہیں اجین کے دو ای وی ایم مشین تبدیل کئے گئے۔ علی راج پور میں 11 وی وی پی اے ٹی مشین بدل دیے گئے ۔ برہان پور میں دو ای وی ایم تبدیل کرنے پڑے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا