English   /   Kannada   /   Nawayathi

کریمیا میں روسی فوج گردی خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے، نیٹو

share with us

برسلز:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی اوقیانوس کے ممالک کے فوجی اتحاد نیٹونے روسی فوج کی یوکرائن کے بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی مذمت کی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹالٹنبرگ نے روس پر زور دیا کہ وہ حراست میں لیے گے یوکرائنی سیلرز کو فورطورپر رہا کرے۔ ان کاکہنا تھا کہ جزیرہ کریمیا کے بحری جہازوں کے ساتھ روس نے جو کیا وہ مناسب نہیں۔نیٹو کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گذشتہ روز ہم نے جو کچھ دیکھا وہ انتہائی خطرناک ہے۔ روسی فوج کی کارروائی میں یوکرائن کے بحری جہازوں کو قبضے میں لینے سے خطے کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بحری جہازوں پر طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔ روس حراست میں لیے گئے تمام عملے کو فوری طور پر رہا کرے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز روسی فوج نے ایک کاروائی کرکے بلیک سی سمندری حدود سے یوکرائن کے تین بحری جہاز قبضے میں لینے اور عملے کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا