English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم چاہیں تو پانچ کیا پچیس لاکھ مسلمانوں کو ایودھیا لاسکتے ہیں لیکن خوف کا ماحول پیدا کرنا ہماری فطرت نہیں : ایس ڈی پی ائی

share with us

نئی دہلی:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اجودھیا میں رام مندرکی آڑ میں امن میں خلل ڈالنے کی مبینہ کوششوں کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پرزور مذمت کی ہے دارالحکومت دہلی ایس ڈی پی آئی کے سینیئررہنماوں  نے ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ  اگر ہم چاہیں تو: 'ایودھیا میں 5لاکھ نہیں بلکہ پچیس لاکھ لوگوں کو بھی جمع کرسکتے ہیں'۔

جماعت کے قومی سکریٹری تسلیم رحمانی نے کہا کہ' ہمارے پاس بھی لوگ ہیں اورہم 25لاکھ لوگ ایودھیامیں جمع کرسکتے ہیں، مگرہم نہیں کریں گے، کیونکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، جولوگ قانون توڑکرایودھیا میں ڈراورخوف کاماحول پیدا کررہےہیں، ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ بابری مسجد پر اپنا دعویٰ کبھی نہیں چھوڑیں گے، بلکہ مسجد وہیں بنائیں گے
 

جماعت کے قومی سکریٹری ڈاکٹرتسلیم رحمانی نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندرمودی راج دھرم کا پالن نہیں کررہے ہیں، وہ وزیراعظم کے عہدے کے وقار کو مجروح کررہے ہیں اور پوری طرح سے آرایس ایس کے پرچارک کا کرداراداکررہے ہیں''۔


انہوں نے مزید کہاکہ بابری مسجد پرمسلمانوں کادعویٰ ہمیشہ رہے گا کیونکہ سابق وزیراعظم نرسمہا راونے اسی جگہ پر بابری مسجد کی از سر نو تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔

تسلیم رحمانی نے کہا کہ' ہمارے پاس بھی لوگ ہیں اورہم 25لاکھ لوگ ایودھیامیں جمع کرسکتے ہیں، مگرہم نہیں کریں گے، کیونکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، جولوگ قانون توڑکرایودھیا میں ڈراورخوف کاماحول پیدا کررہےہیں، ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

 

اس موقعے پرایس ڈی پی آئی نے اعلان کیا کہ وہ دہلی میں 6 دسمبرکے روزایک بڑی ریلی نکالے گی اور ہندوستان کے باشندوں تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کرے گی کہ بابری مسجد کا انہدام ایک ظالمانہ کاروائی تھی۔ اس لیے بابری مسجد کی بازیابی اوربحالی دونوں کے لیے برادران وطن کوساتھ میں آناچاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا