English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنیل اروڑہ ہوں گے ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر،اوپی راوت کی لیں گے جگہ

share with us

نئی دہلی:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سنہ 1980 کے بیچ کے آئے اے ایس افسر سنیل اروڑہ 2 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔الیکشن کمیشن نے پیر کے روز اعلان کیا کہ سنیل اروڑہ ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔ وہ موجودہ الیکشن کمشنر او پی راوت کی جگہ پر چارج لیں گے۔

واضح رہیکہ موجودہ الیکشن کمشنر او پی راوت کی مدت یکم دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔سنیل اروڑہ بطور الیکشن کمشنر 2 دسمبر کو عہدہ سنبھالیں گے۔1980 کے بیچ کے  آئے اے ایس افسر سنیل اروڑہ نے راجستھان کے مختلف اضلاع میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔62 برس کے سنیل اروڑہ مرکزی حکومت میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔سنہ 1993 سے 1998 تک راجستھان کے وزیراعلی کے سکریٹری اور سنہ 2005 سے 2008 تک وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا