English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ انتخابات: کانگریس اقتدار میں آئی تو مساجد اور چرچ میں مفت بجلی سپائی

share with us

تلنگانہ ​​​​​​​:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)​​​​​​​تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کے چندرشیکھر راو کی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کو شکست دینے کے لئے کانگریس اقلیتوں کو اپنے پالے میں کرنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ پارٹی نے مسجدوں اور چرچوں کو مفت بجلی، امام اور پادریوں کو ہر ماہ تنخواہ دینے سمیت کئی دلکش وعدے کئے ہیں۔

نیوز 18 کو کانگریس کے منشور کا مسودہ ملا ہے جس میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو اپنی جانب کرنے کے لئے دلکش اسکیمیں شروع کرنے کا ذکر ہے۔ دراصل ریاست میں مسلم آبادی تقریباََ 12.5 فیصد ہے اور ریاست کی 119 اسمبلی سیٹوں میں کم از کم 42 پر وہ جیت- ہار طے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس انتخابی منشور میں کانگریس نے اقتدار میں آنے پر اردو زبان کو ریاست کی ’دوسری سرکاری زیان‘ کا درجہ دینے اور تمام سرکاری احکامات اس زبان میں جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا