English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھو کا مقرب اسرائیلی فوج کا نیا چیف مقرر

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے جنرل آفیف کوشافی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کوشافی کو کابینہ کے اجلاس کے دوران متفقہ طورپر آرمی چیف مقرر کیا گیا۔ جنرل کوشافی کو سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے نیا آرمی چیف مقرر کیا ہے۔جنرل کوشافی 2019 کے آغاز میں جنرل گیڈی آئزن کوٹ کی جگہ فوج کی کمان سنبھالیں گے۔جنرل کوشافی کو اسرائیل کی سینئر عسکری قیادت میں غیرمعمولی اہمیت دی جاتی ہے۔ سنہ 2017 کو انہیں ملٹری کمانڈ کا سربراہ مقرر کیا گیاجب کہ سنہ 2014 کی غزہ جنگ کے دوران ملٹری انٹیلی جنس کی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا