English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی حکومت کا عالمی برادری سے حوثیوں کی کارستانیوں کی مذمت کا مطالبہ

share with us


حوثی ملیشیا پر دبا ؤڈالا جائے تا کہ یمن میں بڑے انسانی المیے کا سبب بننے والی کارستانیوں کا سلسلہ روکا جا سکے


صنعاء:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ صنعا میں حوثیوں کے ساتھ اس بات چیت کے لیے کوشاں ہیں تا کہ رواں ماہ کے اواخر میں اسٹاک ہوم میں ہونے والی آئندہ مشاورت کی گاڑی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ دوسری جانب یمنی حکومت نے عالمی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ الحدیدہ صوبے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جائے۔اقوام متحدہ میں یمنی مندوب کی جانب سے چینی سفیر(جن کا ملک اس وقت سلامی کونسل کی صدارت انجام دے رہا ہے)کو بھیجے گئے خط میں الحدیدہ میں باغیوں کی طرف سے مرتکب پامالیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ساتھ ہی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا پر دبا ؤڈالا جائے تا کہ یمنی شہریوں کے لیے بڑے انسانی المیے کا سبب بننے والی کارستانیوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا