English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کا ایرانی شہری حسین لاریجانی کی معلومات دینے والے کو30لاکھ ڈالر کا انعام کا اعلان

share with us


لاریجانی پر امریکی عسکری ٹیکنالوجی خرید کر اسے ایرانی نظام تک منتقل کرنے کا الزام ہے،ایف بی آئی


واشنگٹن:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی شہری حسین احمد لاریجانی کی گرفتاری میں معاون ثابت ہونے والی معلومات کے مقابل 30 لاکھ ڈالر تک کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ لاریجانی پر امریکی عسکری ٹیکنالوجی خرید کر اسے ایرانی نظام تک منتقل کرنے کا الزام ہے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے لاریجانی کے خلاف ریڈ کارڈ جاری کیا گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لاریجانی کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ٹکنالوجی کو 2008 سے 2010 کے درمیان عراق میں امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف راستوں پر نصب بموں میں استعمال کیا گیا تھا۔ایف بی آئی کے مطابق 55 سالہ حسین احمد لاریجانی نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا کی کمپنیوں کے توسط سے مینیسوٹا کی ایک فیکٹری سے ٹکنالوجی خریدی اور پھر اسے ایران ارسال کیا۔ایف بی آئی کے خصوصی سکریٹری ڈین شیڈیلر نے بتایا کہ دھماکا ساز و سامان عراق میں لڑائی کے میدان تک پہنچے اور یہ غیر استعمال شدہ دھماکا خیز آلات کی صورت میں ملے۔ شیڈیلر کے مطابق دھماکا خیز آلات عراق میں امریکی افواج اور اتحادی فورسز کے لیے سب سے بڑا خطرہ رہے ہیں اور یہ عراق میں تمام اموات کے تقریبا 60% کا سبب ہیں۔یاد رہے کہ امریکی حکومت انکشاف کر چکی ہے کہ لاریجانی کے خلاف الزامات پیش کرنے کے لیے کئی برسوں کی کوشش اور متعدد ممالک اور ایجنسیوں کا تعاون شامل رہا۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا