English   /   Kannada   /   Nawayathi

انٹرپول کے نئے سربراہ کا تعلق جنوبی کوریا سے

share with us

فرانس:21؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)انٹرنیشنل پولیس یا انٹرپول کے نئے سربراہ کے لیے جنوبی کوریائی امیدوار کم جونگ یَنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کم جونگ یَنگ اس وقت عالمی پولیس کے ادارے کے عبوری سربراہ کا منصب سنبھالے ہوئے ہیں۔ اس انتخاب سے قبل روس سے تعلق رکھنے والے الیگزانڈرپروکوپچُک کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ آخری وقت پر امریکا نے جنوبی کوریا کے امیدوار کم جونگَ ینگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ یہ انتخاب اپنے ہی ملک چین میں لاپتہ ہو جانے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی کی جگہ پر منقعد کیے گئے۔ ان کی مدت ملازمت سن 2020 میں ختم ہونی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا