English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے مزید 5 سیٹلائٹس زمینی مدار میں بھیج دیئے 

share with us

بیجنگ :19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)چین نے مزید پانچ سیٹلائٹس زمینی مدار میں بھیج دیئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیکوائن سیٹلائٹ لاؤنچ سینٹر سے لانگ مارچ درڈی راکٹ کے ذریعے ایک نیا خلائی ماحولیاتی ریسرچ سیٹلائٹ اور چار نانوسیٹلائٹس مدار میں بھیجے گئے ہیں جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوئے ہیں ۔ مدار میں بھیجا جانے والا شیان 6 خلائی ماحولیاتی تحقیقاتی تجربات کے لئے استعمال ہو گا جبکہ نانو سیٹلائیٹ اصطلاح چھوٹے مصنوعی سیٹلائیٹ کے لئے استعمال ہوئی جس کا وزن ایک سے دس کلوگرام کے درمیان ہے ۔ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 292 مشن تھا ۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا