English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی ممالک کی جانب سے مستقل فوجی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

share with us

برسلز:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی ممالک نے مستقل فوجی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ اور دفاع کے اجلاس میں سترہ نئے عسکری منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کے مطابق ہتھیاروں کا ایک نیا نظام اور خفیہ اہلکاروں کے لیے ایک تربیتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔ جرمنی دیگر کے علاوہ فوجی چھانیوں کے مشترکہ استعمال کے ایک پروجیکٹ کا بھی حصہ ہے۔ اس اجلاس میں مشترکہ فوجی کارروائیوں کے حوالے سے کمانڈ سینٹر میں بھی توسیع کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا