English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی قتل کو سیاسی رنگ دینے کا کوئی جواز نہیں، روس

share with us


سعودی عرب نے صحافی کے قتل کے حوالے سے جو تحقیقات کی ہیں ان میں شک شبہ کی کوئی گنجائش نہیں،وزارت خارجہ


ماسکو:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی عرب نے جو تحقیقات کی ہیں ان میں شک شبے کی کوئی گنجائش نہیں۔ روس نے باور کرایا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کو سیاسی رنگ دینا قطعا غیر مناسب ہوگا۔ادھر سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل کو عالمی ایشو بنانے کا کوئی جواز نہیں اور ایسا کرنے کی تمام کوششیں مسترد کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری عادلیہ فعال ہے جو جمال خاشقجی کے قتل کی بہتر تحقیقات کر سکتی ہے۔الجبیر نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کی بنیاد پر سعودی عرب کے خلاف عالمی سطح پر مذموم اور شر انگیز مہم جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری ذرائع ابلاغ جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کو سعودی عرب کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا تھا کہ جمال خاشقجی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کی سزائے کی سفارش کی گئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا