English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظفرنگر فسادات کے دوران ۸ مسلمانوں کا قتل کرنے والے ملزم کا قتل

share with us

مظفر نگر:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتی ریاست اترپردیش کے مظفر نگر میں 2013 میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں اقلیتی برداری کے 8 افراد کے قتل میں نامزد ملزم کی لاش اس کے گھر سے ہی برآمد ہوئی ہے۔پولیس کو ان کی لاش ہفتے کے روز کوتبہ گاوں میں موجود  ان کے گھر سے ہی  ملی۔ ان کے جسم پر گولیوں کے نشانات ملے ہیں۔فسادات میں کئی مسلمانوں کے قتل کے ملزم رام داس عرف الیاس کالا ضمانت پر تھے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں ان کی موت انتقام کا نتیجہ تو نہیں۔دراصل رام داس کے بھائی کا الزام ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے ان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں گولیاں سے چھلنی کردیا۔پولیس نے قریب میں ہی واقع پالدا نامی ایک گاؤں کے کیمپ پر چھاپہ مارا ہے جہاں سے 5 برس قبل  کتبہ گاوں کے مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

پولیس نے کیمپ میں لوگوں کے موبائل فون رکھ لیے ہیں تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ قتل کے دوران ان کے موبائل کہاں تھے۔احتیاط کے طور پر اس گاوں میں اضافی پولیس اور پی ایس سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔مظفر نگر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سدھیر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ کالا کی موت اور ان کے خلاف فسادات کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس معاملے میں کالا کے بھائی کی طرف سے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)  کے تحت ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
شاہ پور پولیس تھانے کے انچارج مہیندر تیاگی کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔کالا دلت سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا نام ان 10 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر میں شامل تھا جنہوں نے 8 ستمبر 2013 کو فسادات کے بعد کتبہ میں 8 مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا