English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پابندیوں کے باعث ملک پر مشکل وقت آنے والا ہے: ایرا نی صدر

share with us


جنیوا:یکم نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے اثرات کا اعتراف کیا ہے اور خبر دار کیا ہے کہ آنے والے مہینے ایران کے لیے زیادہ مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ایک بیان میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے عائدکردہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ آئندہ ہفتے امریکا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرنے والا ہے جس کے بعد ایران کے لیے آنے والے مہینے کافی مشکل ثابت ہوں گے۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں کیدوران ایرانی شہریوں کو کافی مشکلات اٹھانا پڑی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کے آنے والے مہینے زیادہ مشکل اور بھاری ہوسکتے ہیں، تاہم حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔خیال رہے کہ امریکا کی موجودہ حکومت نے سنہ 2015ء4 کو ایران سے اٹھائی گئی اقتصادی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنا شروع کی ہیں۔ امریکی حکومت چار نومبر کو ایرانی تیل پر سمیت کئی دوسریشعبوں پر نئی پابندیاں عاید کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران آئندہ چند روز میں لاگو ہونے والی نئی 
امریکی پابندیوں سے نہیں ڈرتا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم امریکی پابندیوں کا پہلے بھی سامنا کرتے رہے ہیں اورآئندہ بھی کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا