English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگی سے کھیلنا بند کرے، یو این سیکرٹری جنرل

share with us

نیویارک:یکم نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ کی پٹی میں تین بے گناہ فلسطینی بچوں کے اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔ غزہ میں تین بچوں کی بمباری میں ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے تین فلسطینی بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کرے اور بچوں کی زندگی کوخطرے میں نہ ڈالے۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنانا افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رہنا ہوگا۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے تین فلسطینی بچوں کو شہید کردیا تھا۔ تینوں کی عمریں 13 سال بتائی جاتی ہیں۔ ادھر مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائی میلاڈی نوف نے بھی غزہ میں تین فلسطینی بچوں کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینی بچوں کو بلا جواز بم باری کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا