English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحت کے شعبے میں پاکستان جنوبی ایشیائی خطے میں پیچھے رہ گیا، اقوامِ متحدہ

share with us

امراضِ قلب، کینسر، ذیابیطس، دائمی سانس کی بیماری سے ہلاکتوں کی شرح18سال بعدبھی اسی سطح پرموجودہے،رپورٹ


نیویارک:31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ پاکستان جنوبی ایشیائی خطے میں صحت کے شعبے میں بہت پیچھے ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے اشتراک سے مستحکم ترقیاتی اہداف (ایس جی ڈی) 3 برائے پاکستان کے نام سے جاری ہونے والی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں گزشتہ 18 سال کے دوران بہتری آئی ہے تاہم اسے اس خطے میں ابھی مزید کام کرنا ہے۔نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے اشتراک سے مستحکم ترقیاتی اہداف (ایس جی ڈی) 3 برائے پاکستان کے نام سے جاری ہونے والی رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ 2000 میں زچگی کے دوران شرح اموات پاکستان میں 0.29 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 0.16 ہوگئی ہے۔تاہم ایس جی ڈی کا کہنا تھا کہ 2030 تک یہ شرح 0.075 تک پہنچ جائے جس کو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔امراضِ قلب، کینسر، ذیابیطس، دائمی سانس کی بیماری سے ہلاکتوں کی شرح 2000 میں 27.8 فیصد تھی جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ اب 24.7 فیصد پر ہے تاہم اسے 2030 تک 17 فیصد تک ہونا ہے۔این ایچ ایس کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ملینیم ڈیولپمنٹ گولز (ایم ڈی جیز) کی جانب پشرفت شروع کردی ہے تاہم اب ایس ڈی جیز کی باری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ این ایچ ایس کی وزارت ایس ڈی جیز کو پاکستان کے قومی اہداف میں شمار کرتی ہے اور اب پاکستان قومی اور صوبائی سطح پر نئے منصوبوں کے ساتھ ایس ڈی جی3 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پْر عزم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایس ڈی جی3 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔این ایچ ایس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد حفیظ کا کہنا تھاکہ ایس ڈی جی ایجنڈا 2030 کے ساتھ شامل ہونے کا مقصد ملک میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے 17 سیکٹرز میں تبدیلی لانا ہے جس کے ذریعے پاکستان کے شہریوں کی زندگیوں بہتر بنایا جاسکے انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی جی3 کا مقصد شہریوں کی صحت مند زندگی کو یقین بنانا اور اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر کرنا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا