English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا،حادثے کے شکار مسافر جہاز کے ملبے کا پتا چلا لیا‘سربراہ فوج کا دعویٰ 

share with us

غوطہ خوروں کوسمندر میں طیارے کے صوتی سنگل موصول ہوئے ‘جہاز 35 میٹر کی گہرائی میں ملا‘حکام


جکارتہ:31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے لیون ایئر کے ملبے کا سراغ لگا لیا ہے، یہ جہاز واز کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا تھا، طیارے پر 189 افراد سوار تھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے آرمی چیف جنرل ھادی تجاگانٹو نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کی جگہ کا پتا چل گیا ہے،جے ٹی 310 طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔دوسری جانب ٹرانسپورٹ اتھارٹی عہدیدار ان نے بتایاکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پتا چلانے کیلئے مقرر کردہ ٹیم کے غوطہ خوروں کوسمندر میں طیارے کے صوتی سنگل موصول ہوئے تھے،جگہ کا تعین کرلیا ہے،ہوائی جہاز سمندر میں 35 میٹر کی گہرائی میں ملا ہے۔قبل ازیں لیون ایئر کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مسافر جہاز بانکال بینانک جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس ہوائی جہاز نے ایک گھنٹہ 10منٹ میں اپنی منزل پر پہنچنا تھا، طیارے میں عملے سمیت 189 افراد سوار تھے،جن میں 181 عام مسافر 2بچے اور 2شیرخوار شامل تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا