English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈنمارک میں ایرانی انٹیلی جنس کے حملے کی سازش ناکام ، تہران سے ڈینش سفیر بھی واپس طلب

share with us

کوپن ہیگن:31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ڈینش وزیر خارجہ آندرس سیموئلسن نے کہاہے کہ ایرانی انٹیلی جنس سروس سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہمارے ملک میں مقیم لوگوں کے خلاف حملے کی سازش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک نے اپنی سرزمین پر ایران کی خفیہ ایجنسی کی تین ایرانیوں کے خلاف حملے کی ناکام سازش کے بعد تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ڈینش وزیر خارجہ آندرس سیموئلسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے تہران میں متعیّن ڈنمارک کے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈنمارک کسی بھی طرح اس بات کو قبول نہیں کرسکتا کہ ایرانی انٹیلی جنس سروس سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمارے ملک میں مقیم لوگوں کے خلاف حملے کی سازش تیار کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا