English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل سے تعلقات کا قیام فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھو نپنے کے مترادف ہے،جماعت اسلامی لبنان

share with us

بعض عرب ممالک میں اسرائیلی رہنماؤں، حکومتی شخصیات اور سیاست دانوں کی آمد ورفت صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی سازشوں کا حصہ ہے،بیان
 


بیروت :31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)لبنان کی سرکردہ تنظیم جماعت اسلامی نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنا فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی لبنان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عرب ممالک میں اسرائیلی رہنماؤں، حکومتی شخصیات اور سیاست دانوں کی آمد ورفت صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی سازشوں کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اقوام نے فلسطینیوں کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مگر عرب ممالک کے حکمران اسرائیل کے حوالے سے عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام سے فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل کھوٹی ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وفود کے عرب ممالک کے دورے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر قیامت برپا کر رکھی ہے۔ غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بم باری کرکے بے گناہ فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سلطنت اومان کا دورہ کیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا