English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی: طوفانی بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب سے چھ افراد ہلاک

share with us

وینس:30؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اٹلی میں موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب سے مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی کے کئی شہروں میں بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینس کی بیش تر عمارتوں میں پانی داخل ہوگیا، شہر کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہے، زندگی معطل ہوچکی ہے۔

پانی پر تیرنے والا شہر وینس آج پانی میں ڈوبا ہوا دکھائی دیتا ہے، حکام کے مطابق وینیس کا پچھتر فیصد حصہ بارشوں سے متاثر ہو ا ہے۔

شہر کے مشہور علاقے سینٹ مارک اسکوائر پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے۔اٹلی کے مختلف شہروں میں سڑکیں، گلیاں، ہوٹل، مکانات پانی سے بھر گئے ہیں، تیز ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے، ٹریفک حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدورفت معطل ہوگئی۔

اٹلی کے مختلف شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی، حکام نے خراب موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قدرتی آفات کی لپیٹ میں آخر کر چھ افراد ہلاک ہوگئے، خراب موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا، حکام نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیرضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق تیز بارشوں اور ہوائوں کا زور آئندہ چند روز میں دن توڑ دے گا، حکام معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے بھی سرگرم ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا