English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا، تباہ شدہ طیارے سے 24 نعشیں برآمد ہوئی ہیں

share with us

جکارتہ:30؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا میں 189 افراد کے سوار ہونے والے طیارے سے کہ جو پرواز کے کچھ ہی دیر سمندر میں جا گراتھا، 24 نعشیں  برآمد  ہوئی ہیں۔

مقامی روزنامہ ٹیمپو کی خبر کے مطابق  مغربی جاوا کے علاقے قاراوانگ  کے کھلے سمندر میں  طیارے    کے ملبے سے  برآمد ہونے والی 24 نعشوں کو  دارالحکومت جکارتہ میں  پولیس اسپتال لیجایا گیا ہے۔

اسپتال کے چیف فزیشن ڈاکٹر مسیافاق کا کہنا ہے کہ بعض افراد کے جسموں کے ٹکڑے ہو گئے ہیں لہذا نعشوں کی مجموعی تعداد کا فی الوقت  تعین کرنا  کافی مشکل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔طیارے  پر ایک اطالوی اور ایک ہندوستانی شہری بھی سوار  تھا۔

خیال رہے کہ لیون ایئر لائنز  کا بوئنگ 737 میکس 8 قسم کا طیارہ کل صبح جکارتہ سے ثماترہ  جزیرے کو پرواز  کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا