English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ پر ملکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا خبط سوار ہے، ایرانی وزیرِخارجہ

share with us

تہران:30؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے  متحدہ امریکہ کو پابندیوں کا خبط سوار ہونے والے ایک ملک کے طور پر  بیان کیا ہے۔

ظریف نے امریکی ٹیلی ویژن سی بی ایس سے انٹرویو میں امریکہ کی ایران پر پابندیوں پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پابندیوں میں  نفسیاتی اثرات نمایاں ہیں،  ہم نے اس کے اثرات پہلے سے محسوس کرنے شروع کر دیے تھے لہذا 4 نومبر کو نافذالعمل ہونےوالی امریکی پابندیوں کے اثرات وسیع پیمانے کے نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ " گو کہ یہ پابندیاں ہماری معیشت کو متاثر کریں  گی  تا ہم ہماری پالیسیوں میں رد و بدل نہیں آئے گا، امریکہ کو اب یہ حقیقت جان لینی چاہیے۔  پابندیوں کا خبط سوار ہونے والا امریکہ سمجھتا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق تمام تر مسائل کا حل  ہے ، مگر یہ اس کے باوجود   یہ اس چیز کے حصول میں قاصر ہے۔"

پابندیوں سے عوام کو نقصان پہنچنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے ظریف نے کہا کہ حکومت پر ان اثرات میں  ممکنہ حد تک گراوٹ لانے  کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ "

انہوں نے ملکی مفادات کے حق میں ہونے تک جوہری معاہدے سے کنارہ کشی نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ " میں صدر ٹرمپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ یہ ممکن بن سکنے والا بہترین  معاہدہ ہے، اس سے بہتر معاہدہ  نا ممکن ہے۔ "

انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایران جوہری معاہدے کو دوبارہ مذاکرات کا موضوع نہیں بنائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا