English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمان کے بعد نیتن یاھو کا بحرین کا متوقع دورہ

share with us

عمان :30؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے منظم انداز میں مہم چلا رہے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کے سلطنت اومان کے سرکاری دورے کے بعد اب اسرائیلی وزیراعظم بحرین کا بھی دورہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ بات چیت جاری ہے۔ یہ بات چیت امریکا کی فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے حل کے حوالے سے تجویز کردہ "صدی کی ڈیل” کا حصہ ہے۔

ہفتے کے روز بحرین کے وزیر خارجہ الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن بات عمل کے لیے سلطنت اومان اور سلطان قابوس بن سعید کی مساعی کامیاب ہوں گی۔

منامہ ڈائیلاگ فورم پر اظہار خیال کرتے ہوئے آل خلیفہ نے کہا کہ علاقائی سیکیورٹی اتحاد کی تجویز امریکا، اس کے اتحادیوں، خلیجی ممالک، اردن اور مصر کے سامنے پیش کی گئی ہے۔ امید ہے تمام اتحادی ممالک اسے قبول کریں گے۔

خیال رہے کہ بحرینی وزیرخارجہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعہ کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سلطنت اومان کا سرکاری دورہ کیا اور سلطان قابوس بن سعید سے ملاقات کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا