English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر، ہنگامی حالت کے نفاذ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی منظوری 

share with us

قاہرہ:22؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی پارلیمان نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابقمصر میں اپریل 2017ء4 میں عیسائیوں کے دو گرجا گھروں پر بم حملوں میں 45 افراد کی ہلاکت کے بعد پہلی مرتبہ ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی اور اس کے بعد سے ہر تین ماہ کے بعد اس میں توسیع کی جارہی ہے۔مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے پارلیمان میں ہنگامی حالت کی منظوری کے لیے ووٹنگ سے قبل کہا کہ قومی سلامتی کو عوامی آزادیوں کے تحفظ کے ساتھ متوازن کرنے کی ضرورت ہے۔ ہنگامی حالت میں توسیع 15 اکتوبر سے کی گئی ہے۔اس حکم کو گذشتہ ہفتے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا تھا جس کے بعد سات دن میں اس کی پارلیمان سے منظوری ضروری تھی۔ سرکاری گزٹ کے مطابق ہنگامی حالت سے سکیورٹی فورسز کو خطرات سے نمٹنے، دہشت گردی کے لیے رقوم کو روکنے اور ملک کے تمام حصوں میں امن و امان کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔ ہنگامی حالت سے حکام کو وسیع تر اختیارات تفویض ہو جاتے ہیں اور وہ ریاست کے دشمنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انھیں گرفتار کر سکتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا