English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی : اسکول کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے تین کی موت ،۱۷ زخمی ، ٹھیکہ دار گرفتار

share with us

شاہ جہاں پور:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے شاہ جہاں پور ضلع میں رام چندر مشن علاقے میں زیرتعمیر پرائیویٹ اسکول کی شٹرنگ گرجانے سے مرنے والے مزدوروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرت تریپاٹھی نے پیر کو یہاں بتایا کہ بابا ڈھابے کے نزدیک دون انٹرنیشنل کالیج کی بلڈنگ بنانے کا کام چل رہا تھا۔اتوار کو زیرتعمیر عمارت کے ایک بڑے حصہ میں لینٹر ڈالنےکی تیار کی جارہی تھی،جس کے ملبے میں 18مزدور دب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔زخمیوں میں سے دو نے اتوار کی رات میں دم توڑ دیا تھا جبکہ ایک مزدور نے پیر کی صبح آخری سانس لی۔

تریپاٹھی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس نے بچاؤ کام شروع کردیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت منوج کمار(22)اورپرمیشور (30)کے طورپر ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ہلاک شدگان کے گھروالوں اور زخمیوں کو معاوضہ دلانے کےلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ سے بات کی جارہی ہے۔ریگولیٹری محکمہ کی جانب سے معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولس نے ٹھیکے دار سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔اس معاملے کی جانچ کےلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا