English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کی دھمکی- ہم پر حملہ کیا تو ہندوستان میں ہوں گی 10 سرجیکل اسٹرائیک

share with us

نئی دہلی :14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے ایک بھی سرجیکل اسٹرائیک کئے جانے پر ’10 سرجیکل اسٹرائیک‘ کی دھمکی دی ہے۔ فوج کی انٹر سروسیز کے پی آر محکمہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ غفور پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید کے ساتھ ایک دورہ پر ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے غفور کے حوالے سے کہا، ’’ اگر ہندوستان ۔ پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی غلطی کرتا ہے، تو اسے ہماری جانب سے درعمل میں 10 سرجیکل اسٹرائیک کا سامنا کرنا ہوگا‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا، ’’ جو ہمارے خلاف کسی بھی طرح کے حملہ کو انجام دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، انہیں پاکستان کی صلاحیتوں کو لے کر اپنے دماغ میں کوئی شک نہیں رکھنا چاہئے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا