English   /   Kannada   /   Nawayathi

پونچھ سیکٹر میں پاکستان نے کی سیز فائر کی خلاف ورزی، فوج نے دیا منہ توڑ جواب

share with us

پونچھ :14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دگوار سیکٹر میں اتوار کے روز پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ہندوستانی فو ج کی چوکیوں اور رہا ئشی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔

اس دوران پا کستا نی افو اج نے چھوٹے اور درمیا نہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا ، جس کا دفاعی ترجمان کے مطابق ہندوستانی افواج نے بھی معقول جو اب دیا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پا کستا نی افو اج نے اتو ار کی صبح قریب 10 بجکر 8 منٹ پر سر حدی ضلع پونچھ کے دگوار سیکٹر میں چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں سے فا ئرنگ شر وع کر دی جس کا ہندوستانی افواج نے بھی منہ تو ڑ جو اب دیا اور پا کستا نی بندوقوں کو خاموش کر دیا ۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی افواج نے رہائشی علاقو ں کو بھی نشانہ بنایا جس کی وجہ سے علا قہ میں خوف و دہشت کا ما حول پیدا ہو گیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک رُک رُک کے چھو ٹے درجہ کے ہتھیاروں سے فا ئرنگ کا سلسلہ جا ری تھا ، تا ہم فوری طور پر کسی جانی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا