English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوا وزیر اعلی منوہر پاریکر ایمس سے ڈسچارج ، گوا لایا گیا

share with us

گوا:14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)منوہر پاریکر تقریباً ایک مہینے سے دہلی کے ایمس میں داخل تھے۔ امریکہ میں علاج کے بعد انہیں گزشتہ 15 ستمبر کو یہاں لایا گیا تھا۔ ان کی غیر موجودگی میں گوا کی سیاست گرما گئی ہے۔

طویل مدت سے بیمار چل رہے گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کو دہلی کے ایمس سے گوا لے جایا گیا ہے، ان کی حالت شدید نازک بتائی جا رہی ہے۔ پاریکر کا دہلی کے ایمس میں علاج چل رہا تھا لیکن انہیں وہاں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ایمس سے چھٹی ہونے کے بعد پاریکر کو ایئر ایمبولنس کے ذریعہ گوا لے جایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح پاریکر کی حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا۔

منوہر پاریکر تقریباً ایک مہینے سے دہلی کے ایمس میں زیر اعلاج تھے۔ امریکہ میں علاج کے بعد انہیں گزشتہ 15 ستمبر کو یہاں لایا گیا تھا۔ ان کی غیر موجودگی میں گوا کی سیاست گرما گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے 12 اکتوبر کو دہلی ایمس کے ایک نجی وارڈ میں ریاست کے کابینہ وزرا سے ملاقات کی اور انتظامی کاموں کا جائزہ لیا تھا۔ منوہر پاریکر نے گوا بی جے پی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کر کے ریاست کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

دوسری جانب کانگریس کا مطالبہ ہے کہ گوا اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ ہفتہ کے روز کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس سے کہا کہ وہ منوہر پاریکر کی صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہیں لیکن ان پر سرکاری کاموں کا بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہیے، اس سے کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ اسمبلی اجلاس طلب کر کے یہ دیکھا جائے کہ کس پارٹی کے پاس اکثریت ہے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ پاریکر کی طبیعت خراب ہے اس لئے ان کا علاج گوا میں بھی جاری رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا