English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریلی کے بازار میں دس روپئے کی خاطر شخص نے دوست کو اتارا موت کے گھاٹ

share with us

بریلی:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں بریلی کے بھوتا علاقے میں بال کاٹنے پرمحض دس روپے کے لیے ہوئے جھگڑے میں ایک سیلون مالک نے اپنے پرانے دوست کوقینچی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) ڈاکٹر ستیش کمار نے بتایا کہ رنپورا پروین کے بہادرپور گاؤں کے رہنے والے پریم پال 
   

 گنگوار (42) کی دوستی 20سال سے گاؤں کے تراہے پر ہی کھوکا لگا کر سیلون چلانے والے اہبرن لال سے تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق، دونوں اکثر شام کو ساتھ بیٹھ کر نشہ کرتے تھے۔ جمعہ کو گاؤں میں بازار لگاتھا۔ شام کو تقریباً پانچ بجے پریم پال اہبرن کے کھوکے پر پہنچا۔ بال کٹوانے کے لیے دس روپے لے کر دونوں کے درمیان نوک جھونک ہونے لگی۔ اسی دوران پریم پال نے اہبرن کو تھپڑ مار دیا۔ بھرے بازار میں تھپڑ لگنے سےاس نے غصہ میں آکر بال کاٹنے والی قینچی پریم پال کے سینے میں ماردی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان جھگڑے کی خبر پر ان کے رشتہ دار موقع پر پہنچے۔ پریم پال کو بچانے اس کے بیٹے لکھن اور ویپن پہنچے۔ اہبرن نے لاٹھی سے دونوں بچوں کو بھی پیٹا اور خون سے سنی قینچی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں ڈاکٹروں نے پریم پال کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا