English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھتیس گڑھ انتخابات سے قبل کانگریس کی مصیبتوں میں اضافہ ، پارٹی کے ایکزیکیٹیو صدر نے تھاما بی جے پی کا دامن

share with us

 چھتیس گڑھ :13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس کے ایکزیکیٹیو صدر رام دیال اوئیکے نے آج پارٹی کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریاست کی پالی تانکھار سیٹ سے ممبر اسمبلی  اوئیکے نے یہاں صبح وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے ساتھ بی جے پی صدر امت شاہ سے ملاقات کی اور رمن سنگھ نے ان کی بی جے پی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ امت شاہ نے یہاں پارٹی کے بوتھ کارکنوں کی کانفرنس میں کل شام شرکت کی تھی اور یہاں کے ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا۔

اس کے بعد اوئیکے نے یہاں وزیراعلی ڈاکٹر سنگھ اور ریاستی بی جے پی صدر دھرم کوشک نیز دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ 1998 میں مرواہی سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی رہنے والے اوئیکے نے چھتیس گڑھ کی تشکیل کے بعد اس وقت کے وزیراعلی اجیت جوگی کے ضمنی انتخابات میں میدان میں ہونے کے سبب اپنی سیٹ سے استعفی دیکر کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔

سابق وزیراعلی اجیت جوگی کے کافی قریبی سمجھے جانے والے اوئیکے کی جنتا کانگریس کی تشکیل کے وقت اس سے وابستہ ہونے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن وہ کانگریس میں ہی برقرار رہے تھے جس کا انعام پارٹی نے انہیں اس برس جنوری میں ریاستی کانگریس کا ایکزیکیٹیو صدر بنا کر دیا تھا۔ جس طرح انہوں نے تقریباً 18 برس قبل اپنی سیٹ سے استعفی دیکر کانگریس میں شمولیت اختیار کرکے بی جے پی کو جھٹکا دیا تھا، اسی طرح اس بار بھی وہ  آج انتخابات سے عین قبل کانگریس کو جھٹکا دیکر پھر سے بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا