English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈیزل کی قیمتوں میں 2.5روپئے کی کمی کے بعد 2.24 پیسوں کا اضافہ

share with us

نئی دہلی:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے فی الحال عوام کو کوئی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ آج ڈیزل کی قیمتوں کی لگاتار 9ویں دن اور پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار 8ویں روز اضافہ درج کیا گیا۔

تیل کمپنیوں نے آج قومی راجدھانی میں پٹرول پر 18 پیسے اور ڈیزل پر 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ دہلی میں پٹرول کی قیمت 82.66 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.19 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں ممبئی کی بات کریں تو آج پٹرول 88.12 روپے اور ڈیزل 78.82 روپے فی لیٹر کی شرح سے فروخت ہو رہا ہے۔ تیل کے داموں میں اضافہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ بین الاقوامی بازار میں تیل قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

دہلی میں گزشتہ 9 دنوں میں ڈیزل 2.24 اور پٹرول 1.16 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، اگر قیمت بڑھنے کی یہی رفتار رہی تو تیل کے دام پھر اپنی بلند ترین سطح کو پار کر لیں گے۔

مرکز کی مودی حکومت نے 4 اکتوبر کو تھوڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں پر 2.5 رو پے کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ اس وقت ایک لیٹر پٹرول کی قیمت دہلی میں 84 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.45 روپے فی لیٹر تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان کے ساتھ میٹنگ کر کے تیل قیمتوں کا جائزہ لیا تھا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتہ پٹرول اور ڈیزل پر مصنوعات ٹیکس میں کمی کرنے کے بعد بھی تیل قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں وزیر اعظم نے یہ جائزہ میٹنگ طلب کی تھی۔

ایک سینئر افسر نے بتایا، ’’آج صبح وزیر اعظم کی میٹنگ پٹرولیم کے مسئلہ کو لے کر ہوئی۔ تیل کی گھریلو پیداواری بڑھانے، تیل پیدا کرنے والی کمپنیوں (او ایم سی) کی سبسڈی اور رواں کھاتہ کا خسارہ کم کرنے کے لئے تیل پر برآمد ٹیکس کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا