English   /   Kannada   /   Nawayathi

سبریمالہ مندر میں داخل ہونے والی خواتین کے دو ٹکڑے کردیں گے ، ،ملیالم اداکار کی دھمکی

share with us

کیرالہ :13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)کیرالہ کے سبریمالہ مندر میں بھلے ہی سپریم کورٹ نے ہر عمر کی خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے، لیکن اب بھی ہندو سماج نے اسے قبول نہیں کیا ہے۔ خواتین کو مندر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی سخت مخالفت ہو رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں جنوبی ہند کے اداکار کولّم تُلسی نے متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ کیرالہ میں ملیالم اداکار کولم تلسی نے کہا ہے کہ ’’سبریمالہ مندر میں آنے والی خواتین کے دو ٹکڑے کر دینا چاہیے۔ ایک حصہ دہلی بھیج دینا چاہیے اور دوسرا حصہ ترواننت پورم واقع وزیر اعلیٰ دفتر بھیج دینا چاہیے۔‘‘

دراصل 28 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سبھی عمر کی خواتین کو سبریمالہ مندر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ ’’خواتین سماج میں برابر کی حصہ دار ہیں۔ پرانی روایتیں اور مردوں کی بالادستی والی سوچ رخنہ انداز نہیں ہونی چاہیے۔ سماج کو اپنی سوچ بدلنی پڑے گی۔‘‘ یہ کہتے ہوئے عدالت نے 53 سال پرانی روایت کو ختم کر دیا تھا۔

کیرالہ کے پتھنم تھٹّا ضلع میں مغربی گھاٹ کی ایک پہاڑی پر سبریمالہ مندر واقع ہے۔ خواتین کے داخلہ سے متعلق اس کے منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ رجسولا ہونے کی وجہ سے 10 سے 50 سال کی عمر والی خواتین اپنی نجی پاکیزگی (ماہواری) بنائے نہیں رکھ سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس طبقہ کی خواتین کا داخلہ مندر میں ممنوع تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا