English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم عدالت کے فیصلہ کا نہیں کریں گے انتظار ، ۶ دسمبر سے کریں گے رام مندر کی تعمیر کا آغاز : رام ولاس ویدانتی

share with us

لکھنو:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر تنازعہ سپریم کورٹ میں ہونے کے باوجود بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور رام جنم بھومی نیاس ورکنگ کمیٹی کے سربراہ رام ولاس ویدانتی نے رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ 12 اکتوبر کو رام ولاس ویدانتی نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں ریاستی وزیر مملکت انوپما جیسوال کے گھر پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’6 دسمبر سے ایودھیا میں شری رام کی جنم بھومی پر مندر کی تعمیر شروع ہوگی۔‘‘

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رام ولاس ویدانتی نے کہ اکہ ’’عدالت کا فیصلہ آنے میں لاکھوں سال لگ سکتا ہے۔ کسی بھی فریق کو کسی طرح کی پریشانی ہوتی ہے تو وہ درخواست دے دیتا ہے اور تاریخ ملتوی ہو جاتی ہے۔ ہمیں عدالت سے کوئی امید نہیں۔‘‘ ویدانتی نے عدالت پر عدم اعتبار ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ’’عدالت سے آج تک کوئی کام نہیں ہوا ہے، اسی لیے بغیر عدالت کے فیصلے کا انتظار کیے اب ایودھیا میں آپسی اتفاق اور فرقہ وارانہ خیرسگالی کے ساتھ مندر تعمیر کا کام شروع ہوگا۔‘‘ رام ولاس ویدانتی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بارے میں بھی میڈیا کو بتایا اور کہا کہ ’’جون میں جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا آئے تھے تو میں نے کہا تھا کہ 2019 لوک سبھا انتخاب سے قبل مندر تعمیر کا کام شروع کروا دیا جائے گا۔ ہم اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘

رام ولاس ویدانتی نے آپسی رضامندی اور اتفاق رائے سے ایودھیا میں مندر تعمیر کی بات کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ مسجد تعمیر کے لیے مسلمانوں کی خواہش کے مطابق ایودھیا سے باہر لکھنؤ میں یا پھر جہاں وہ چاہیں، زمین مہیا کرا دی جائے گی۔ انھوں نے مسجد تعمیر میں مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک بات اور کہی کہ مسجد کا نام بابر کے نام پر نہ رکھا جائے کیونکہ وہ لٹیرا تھا اور ہندوستان کو لوٹنے آیا تھا۔ ویدانتی کا کہنا ہے کہ مسجد کا نام اسلام کے نام پر، قرآن کی آیتوں کے نام پر یا پھر کسی عظیم اسلامی ہستی کے نام پر رکھا جا سکتا ہے۔ گویا کہ ویدانتی نے عدالت کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر یہ اعلان کر دیا ہے کہ مسلمان اگر مسجد بنانا چاہیں تو وہ ایودھیا سے باہر ہی بنا سکتے ہیں اور رام جنم بھومی پر رام مندر تعمیر کے لیے مزید کوئی انتظار نہیں کیا جائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا