English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی املاک ضبط کرے گی این آئی اے

share with us

ممبئی :13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)خصوصی این آئی اے عدالت نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جنوبی ممبئی میں واقع پانچ جائیداد وں کو منسلک کردیا ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہندوستان سے مفرورہے۔ جمعرات کو اس بارے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے حکم دیا تھا نائیک کے خلاف 2016میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے پر جون 2017میں نائیک کو مفرور قراردیا گیا تھا اور عدالت نےغیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔ جس پر این آئی اے   کی انہیں ملک لانے کی کاررو ائی جاری ہے۔

تقریباً 16مہینے بعد خصوصی این آئی اے کورٹ نے ذاکرنائیک کی املاک کو ضبط کرنے کے حکم پر عمل کیا  ہے۔ جو جنوبی ممبئی کے مجگاؤں علاقے میں واقع ہے۔ کرسٹل ریزڈینسی میں 1360مربع فٹ کی ایک دکان ،جاسمین اپارٹمنٹ میں دوفلیٹ،جبکہ ماریا ہائٹس میں 650اور940مربع فٹ کے فیلٹ فلیٹ واقع ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا