English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب پارلیمنٹ کی افریقا میں امن مساعی پر سعودی عرب کی تعریف،کوششوں کو سراہا

share with us

سعودی عرب کی کوششوں سے خطے میں امن، استحکام، خوشحال اور قومی ترقی کے دور کا آغاز ہوا،بیان 


قاہرہ۔04اکتوبر(یو این این )عرب ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی جانب سے قرن افریقا میں امن مساعی کے حوالے سے موثر کوششیں کرنے پر سعودی عرب کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں عرب پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران افریقی ممالک ایتھوپیا اور اریٹریا اور جیبوتی اور ارٹیریا میں امن معاہدہے کرانے اور ان میں مصالحتی کوششوں پر سعودی عرب کی تحسین کی گئی۔عرب پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا سعودی عرب کی کوششوں سے افریقا میں امن سمجھوتوں کے نتیجے میں خطے میں امن، استحکام، خوشحال اور قومی ترقی کے دور کا آغاز ہوا۔بیان میں سعودی عرب کی حکومت کی میزبانی میں دو افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان امن معاہدہ کرانے اور بیس سال سے جاری کشمکش کو ختم کرانے پر ریاض کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے دو افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے میں ثالثی کی تھی۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے مکہ مکرمہ میں معاہدہ کرتے ہوئے بیس سال سے جاری لڑائی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا