English   /   Kannada   /   Nawayathi

لائسنس حاصل کرنے سے امارات میں انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ تجارت کی جاسکتی ہے،رپورٹ 

share with us


دبئی:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) دبئی میں آن لائن تجارت کے 1390لائسنس جاری کر دئیے گئے جن میں سے 60فیصد خواتین نے حاصل کئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال سے لے کر اگست2018تک جاری ہونے والے آن لائن تجارت کے لائسنسوں میں سے اماراتی شہریوں کا حصہ 1284رہا جبکہ دوسرے نمبر پر سعودی شہری رہے ۔امارات میں آن لائن تجارت کرنے کا لائسنس حاصل کرنے والوں میں سر فہرست بحرینی، عمانی اور کویتی بھی شامل ہیں۔آن لائن تجارت کا لائسنس حاصل کرنے سے امارات میں انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ تجارت کی جاسکتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا