English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرین کو سعودی عرب کیساتھ جوڑنے کے لئے نیا پل شاہ حمد تعمیر کرنے کا اعلان

share with us

نئے پل پر گاڑیوں کے لئے دو ٹریک کے علاوہ ٹرین بھی چلائی جائے گی،تعمیر کی تیاریاں مکمل 


منامہ۔:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والا نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔ نیا پل شاہ حمد کے نام سے منسوب ہوگا۔ اس میں گاڑیوں کے لئے دو ٹریک کے علاوہ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق نئے منصوبے پر کام دو سال بعد ہوگا۔ شاہ حمدپل بحرین اور سعودی عرب کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات میں مزید استحکام پیدا کرنے کا سبب ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پل کی تعمیر کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں جبکہ لاگت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔نیا پل جن علاقوں سے گزرے گاوہاں کی زمینوں کے مالکوں کو معاوضہ دینے کے لئے بھی تخمینہ لگایا جارہاہے۔ منصوبے میں نجی شعبے کی بھی شراکت داری ہوگی۔ 
دبئی میں آن لائن تجارت کے 1390لائسنس جاری

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا