English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کو سپلائی کی جانے والی ایک ٹن سے زائد حشیش تلف

share with us

ضبط کی گئی حشیش صنعاء اور صعدہ شہروں کو لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی،ذرائع 


صنعاء:02؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے سیکیورٹی اداروں نے الجوف گورنری میں حشیش نامی منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لینے کے بعد اسے نذرآتش کردیا۔ یہ منشیات حالیہ عرصے کے دوران قبضے میں لی گئی تھی۔ اسے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے زیرتسلط علاقوں میں لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے الجوف گورنری کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بریگیڈیئر سلیم السیاغی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے گورنری سے 1050 کلو گرام حشیش (بھنگ) ضبط کی تھی جسے عدالتی حکم پر تلف کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی حشیش صنعاء اور صعدہ شہروں کو لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے بھنگ لے جانے کی کوشش کا مقصد شہریوں کو منشیات فروخت کرکے اکٹھا ہونے والا پیسہ حکومت مخالف جنگ میں استعمال کرنا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا