English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شہر جازان میں حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام

share with us

عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کی دو بمبار کشتیاں تباہ کردیں


ریاض:یکم اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی رِٹ بحال کرنے میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی بارود سے بھری دو کشتیاں تباہ کردیں۔ ترجمان عرب اتحادی فوج کے مطابق حوثیوں کی بارود سے بھری کشتیوں کو اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ سعودی عرب کے سرحد شہر جازان پرحملے کے لیے تیار کی گئی تھیں۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سمندر میں نگرانی کے دوران حوثیوں کی دو مشکوک کشتیوں کو دیکھا گیا۔ ان دونوں کشیتوں پر بم نصب کیے گئے تھے اور انہیں سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پرحملوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا تاہم فوج نے فوری کارروائی کرکے ایک کشتی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:50 اور دوسری کو 5:05 پر تباہ کردیا گیا۔ اس کے نتیجے میں سعودی عرب کی جنگی کشتیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے دہشت گردی کی ہرسازش کو وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی ناکام بنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی دہشت گرد نہ صرف یمن بلکہ سعود ی عرب کے پرامن اور عام شہریوں کی زندگیوں سے بھی کھیل رہے ہیں۔ مگر انہیں ان کے جرائم میں کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیا جائیگا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا