English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیٹے کی چاہت میں سنگدل باپ نے معصوم بچی کوچھت سے پھینکا

share with us

 

بریلی:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)​​​​​​​بریلی کے تھانہ حلقہ سی بی گنج میں ایک بے رحم باپ نے بیٹا نہیں ہونے پر اپنی ڈیرھ سال کی بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا ۔ معصوم بچی کو سنگین حالت میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

دراصل سی بی گنج تھانہ حلقہ کے گاوں پردھولی میں کوٹا چلانے والے ہرپال کے بیٹے اروند کی شادی تقریبا تین سال پہلے ہوئی تھی ۔ اروند کی اہلیہ نے ڈیڑھ سال پہلے کاویہ نام کی بچی کو جنم دیا تھا ، جب اروند کی بیوی دوسری مرتبہ حاملہ ہوئی تو اس کو امید تھی کہ اس مرتبہ اس کے گھر بیٹا پیدا ہوگا ، لیکن اروند کی اہلیہ نے چار دن پہلے ایک اور بیٹی کو جنم دیا ۔

اسی بات کو لے کر میاں بیوی میں تنازع ہوگیا ۔ اروند غصہ میں آکر اپنی بڑی بیٹی کاویہ کو چھت پر لے گیا اور پھینک دیا ۔ اہل خانہ نے جب کاویہ کو خون سے لت پت زمین پر پڑا دیکھا ، تو فورا کاویہ کو سنگین حالت میں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے واقعہ سے کاویہ کے والد کو گرفتار کرلیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ اروند اور اس کے والد ہرپال یہ چاہتے تھے کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہو ، تاکہ ان کی نسل آگے بڑھ سکے ۔ لیکن اروند کی اہلیہ نے پھر ایک بیٹی کو جنم دیا ، جس کی وجہ سے گھر میں تنازع چل رہا تھا ۔ ہرپال نے اپنی پوتی کاویہ کی گھر کا بڑا بچہ ہونے کی وجہ سے کافی پیار و محبت سے پرورش کی ۔ لیکن جب اروند کی دوسری بیٹی پیدا ہوئی ، تو ہرپال نے اخراجات برداشت کرنے سے انکار کردیا ، جس کی وجہ سے گھر میں تنازع مزید بڑھ گیا ۔

ادھر اروند کے مطابق کہا سنی کے دوران کاویہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گر گئی ۔ اس نے اپنی بیٹی کو جان بوجھ کر نہیں پھینکا ۔ معصوم کاویہ کو پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں کاویہ کے سر سے خون زیادہ بہنے کی وجہ سے اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا