English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی کے ننہیال میں تیل کی قیمت کیا ہے؟ بی جے پی کا سوال

share with us

حکمراں جماعت بی جے پی پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت کی بجائے ٹھوس اقدامات کرنے کے بیان بازی میں الجھی نظر آرہی ہے۔بی جے پی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو چیلنج دیتے ہوئے صلاح دی کہ پٹرول پر جھوٹ کی سیاست بند کر وہ اپنے ننیہال اٹلی میں پٹرول کی قیمت پتہ کر لیں۔
پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر کانگریس کے بھارت بند کے بعد بی جے پی نے اب کانگریس صدر راہل گاندھی کو تنقید کا شکار بنایا ہے۔
جھارکھنڈ کے صوبائی بی جے پی رہنما نے الزام لگایا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کو چیلنج دیتے ہوئے صلاح دی کہ اٹلی میں پٹرول کی قیمت پتہ کر لیں۔ وہاں بھارت کے مقابلے ڈیڑھ گنا سے زیادہ قیمت پر پٹرول بک رہا ہے۔

جھار کھنڈ بی جے پی کے ترجمان پروین پربھاکر نے کہا کہ بی جے پی کے انتظامیہ میں پٹرول کے دام کم ہوئے تھے، لیکن بین الاقوامی وجوہات سے دنیا میں تیل کی پیداوار کم ہوئی ہے، جس سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

خام تیل 80 ڈالر فی بیرل بک رہا ہے۔ سعودی عرب، ترکی، ایران، روس اور وینیجوئلا جیسے بڑے تیل پیداوار کرنے والے ممالک نے پیداوار کم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہیں۔

پربھاکر نے کہا کہ ہانگ کانگ میں پٹرول کی قیمت 157 روپے فی لیٹر اور اٹلی میں 137.38 فی روپے لیٹر ہے، جبکہ انگلینڈ اور جرمنی میں 125 روپے فی لیٹر ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پٹرول کی قیمت بھارت سے زیادہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا